طالبعلم سے جنسی ہراسانی،شکایت کیلئے جانیوالے اہلخانہ سکول میں یرغمال

January 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے ٹیچر کی 15سالہ طالبعلم کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کی کوشش،ٹیچرکی شکایت کیلئے جانے والے اہلخانہ کوعملہ نےیرغمال بنالیا،نویں کلاس کے طالبعلم آکاش کو ٹیچر جنسی طور پر ہراساں وپریشان کرتاتھا جس پر اہلخانہ شکایت لیکر گورنمنٹ مسلم سکول کے ہیڈماسٹرکے پاس پہنچ گئے۔ سکول ہیڈماسٹر نے عملہ کی مددسے سکول کاگیٹ بند کروا کر آنے والے اہلخانہ کویرغمال بنالیا۔ اہلخانہ نے سکول سےپولیس کو15پراطلاع دی توپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔پولیس نےسکول انتظامیہ کی طرف سے یرغمال بنائی جانے والی فیملی کوباحفاظت باہر نکالا۔ ٹیچر اشفاق اور ہیڈ ماسٹر سمیت عملہ کےخلاف کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان نےاپنے ایک بیان میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول بوائز کلمہ چوک میں مبینہ پولیس گردی کی مذمت کی ہے۔