زبیرعلی کامنتخب ہونامسائل کے شکارعوام کیلئے تازہ ہواکاجھونکاہے،حمیداکبرخان آفریدی

January 16, 2022

پشاور( وقائع نگار)پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے کہاہے کہ فرزندپشاورحاجی زبیرعلی کامیئرپشاورمنتخب ہونامسائل کے بھنورمیں دھنسی عوام کیلئے تازہ ہواکاجھونکاہے،اہل بڈھنی اورخاص کریاسین آبادکے مکینوں کویقین ہے کہ حاجی زیبرعلی اپنے والد سابق ضلع ناظم وسابق سینیٹرحاجی غلام علی کی طرح شہرکی فلاح وبہبوداورپشاورکوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں اپنی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیاجس میں نوجوان سیاسی شخصیت احسن اکبرخان آفریدی،الحاج نائب خان بنگش اوراہل علاقہ سمیت دیگرنے شرکت کی،حمیداکبرخان آفریدی نے حاجی زیبرعلی کومیئرپشاورمنتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں پشاورکوحاجی زبیرعلی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اوردین دارمیئرکی ضرورت ہے،جواپنے والد کے تجربہ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف پشاورکے عوام کی محرومیوں کاازالہ کرسکتے ہیں بلکہ پشاورکی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے بھرپورکام کرنے کی طاقت وصلاحیت بھی رکھتے ہیں،حمیداکبرخان آفریدی نے اہل پشاورکوخراج تحسین پیش کیاجنہوں نے جھوٹے وعدوں،نعروں اورسبزباغ دکھانے والوں کومستردکرتے ہوئے پشاورکیلئے حاجی زبیرعلی جیسے میئرکاانتخاب کیا،جس سے یہ بھی ثابت ہوگیاہے کہ پشاورکے غیورعوام مزیدکسی دھوکے میں آنیوالے نہیں ہیں۔