ٹریک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کمشنر پشاو رڈویژن

January 16, 2022

پشاور(وقا ئع نگار) پشاور اپ لفٹ پروگرام اور بیوٹیفیکیشن آف پشاور پروگرام کے تحت حیات آباد خوڑ (برساتی نالہ ) کے ساتھ ساتھ چھ کلو میٹر پر 8،8 فٹ جاگنگ اور سائیکل ٹریک کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے کمشنر پشاو رڈویژن ریاض خان محسود نے حیات آباد فیز3 چوک تا فیز 7 کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پراجیکٹ انجینئر محمد عدیل،امجد الرحمن ایڈمن آفیسر پشاور اپ لفٹ پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔فیز تھری چوک سے شروع ہونے والے جاگنگ اور سائیکل ٹریک بنانے کیلئے احکامات جاری کرتے ہو ئے کمشنر پشاور ڈویژن نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریک بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ٹریک میں ہر ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ایک ایک پبلک باتھ روم بنانے کے ساتھ شام اور رات کے وقت ٹریک استعمال کرنے کیلئے بہترین لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے گا اور اعلیٰ معیارکے سوڈیم لائٹس لگائی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پشاور اپ لفٹ پروگرام اوربیوٹیفکیشن آف پشاور کے منصوبوں کوبروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس سے پشاور کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ عوام کوصحت مندانہ ماحول بھی میسر ہوگا۔