گریڈ 18 کے 16 اعلٰی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ؕ

January 16, 2022

پشاور (نامہ نگار ) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل کاغسن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور آٹھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں سمیت گریڈ 18 کے 16 اعلٰی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سمیت 8 ڈپٹی کمشنروں کو نئی پوسٹنگ دینے کی بجائے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ندیم ناصر ،ڈپٹی کمشنر کوہستان سیف الااسلام ،ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی خان ڈپٹی کمشنر کولائی پلاس محمد طارق ،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ قاسم علی خان ،ڈپٹی کمشنر چترال لوئر حسن عابد ،ڈپٹی کمشنر دیر اپر محمد شعیب کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر کولائی پلاس، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ارشد قیوم کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ٹانک،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپورٹس طارق سلام کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ عدنان خان بیٹینی تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لیبر اکمل خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر دیر اپر جبکہ اے ڈی سی جنرل ملاکنڈ محمد انوار الحق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر تعینات کردیا گیاہے،