احمدفرازکی مزاحمتی شاعری کے حوالے سےمشاعرےکاانعقاد

January 16, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انڈس فورم آف رائٹرز اینڈ انٹیلکچوئلز اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے عہدسازشاعراحمد فراز کی مزاحمتی شاعری کے حوالے سے این پی سی میں ایک گفتگو اور مزاحمتی مشاعرے کاانعقاد کیاگیا، تقریب کی صدارت معرف شاعرہ و مصنف کشور ناہیدنےکی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال تھے،اس موقع پراحمدفرازکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ احمد فرازکی شاعری میں بہارکے سارے رنگ نظر آتے ہیں،پہلے شعر سے لیکر آخری تک ایک پیغام اور مقصد لیکر چلے،انکی محبوبیت اور مقبولیت کا شمار نہیں کیا جا سکتا،انکی مزاحمتی شاعری بے مثل ہے،مقررین میں سینیٹر ولید اقبال، معروف صحافی اوراینکرپرسن حامد میر،ڈاکٹر انواراحمد،پی ایف یوجےکے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، حارث خلیق اورڈاکٹر قاسم بھگیو شامل تھے،بعد ازاں ایک مزاحمتی مشاعرے کاانعقادکیاگیاجس میں معروف شعراء کشور ناہید،حلیم قریشی،حارث خلیق،ڈاکٹروحیداحمد،امدادآکاش،شکیل جاذب،ڈاکٹرروش ندیم اورمظہرحسین سیدنے اپنے خوبصورت کلام سے شرکاء محفل کو محظوظ کیا۔