غلط پالیسیوں نے لوگوں کی قوت خرید ختم کردی‘ جمعیت نظریاتی

January 16, 2022

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر آنے والا منی بجٹ ملک اورقوم کیلئے تباہی لائے گا غلط پالیسیوں کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام کو گھی ، آٹا‘، چینی ‘کھادمافیا کی ہوس اورحکومت کی نااہلی کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں دریں اثناء جمعیت نظریاتی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی نےکہا کہ صوبے پر ڈاکو راج قائم ہےحکومت قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی ہے پولیس گشت کے باوجود شہریوں کو لوٹاجارہاہے انہوںنے کہاکہ قیام یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔