الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو خط، پروجیکٹ مینجمنٹ ایونٹ کیلئے جگہ مانگ لی

January 16, 2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کوخط میں الیکشن کمیشن نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ مانگ لی۔وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے نام خط میں چیف الیکشن کمشنرنے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کیلئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر نے4مختلف عمارتیں بھی تجویز کیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔ شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ترجیح ہے،خط کے مطابق یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔