شہر کے فلائی اوورز بھی عوام کے لئے وبال جان بن گئے

January 16, 2022

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پرسکون سفر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر کے فلائی اوورز بھی عوام کیلئے وبال جان بن گئے،کراچی میں فلائی اوورز میں پڑے گڑہوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے، بلوچ کالونی پر گڑھے کی وجہ سے رکشے کا ٹائر نکل گیا، شہری نے انتظامیہ کی بے حسی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ماڈل کالونی کی سڑک کی بھی 5 جنوری گزر جانے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی، جہانگیر روڈ کی سڑک کھنڈر بن گئی، حادثات روز کا معمول بن گئے۔