ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، مری، خیبرپختونخوا میں برفباری کا امکان

January 16, 2022

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔