جماعت اسلامی کا پی پی کے ٹریکٹر مارچ میں شرکت سے انکار، 18جنوری سے اپنی الگ زراعت بچاؤ تحریک شروع کرنیکا اعلان

January 16, 2022

اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے کسان بورڈ نے پیپلز پارٹی کے ٹریکٹر مارچ میں شرکت سے انکار کردیا اورزراعت بچاؤ تحریک کا آغاز کرتے ہوئے اپنے الگ احتجاجی شیدول کا اعلان کر دیا ،کسان بورڈ کے مرکزی سربراہ شوکت علی چدھڑ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبائی سطح پر ہمارے ساتھ رابطہ ہوا لیکن ہم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پروگرام کریں ہم اپنے کریں گے، 18جنوری کو اوکاڑہ،25جنوری کو فیصل آباد میں احتجاج ہو گا،یکم فروری کو ساہیوال جبکہ8فروری کو گوجرانوالہ میں شاہرات پر احتجاج ہو گا 15فروری کو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اور آخری مرحلے میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔