سندھ حکومت کیخلاف سخت نعرے خواتین، بزرگ اور بچوں کی شرکت، مظاہرے کی جھلکیاں

January 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے ہفتے کو فوارہ چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرے کے بعد شرکاء نے احتجاج کے مقام پر کچھ دیر علامتی دھرنا بھی دیا، احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے سندھ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، خواتین،بزرگ اور بچے بھی شریک تھے، شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز تھے جس پر کالا قانون نامنظور،صوبے کی تقسیم کی ذمے دار پی پی، شرکاء نے جیئے سندھ، پنجاب، مہاجر، پٹھان اور بلوچ کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے جینے دو جینے دو، شہریوں کو جینے دو، حق دو ، حق دو، شہری سندھ کے ساتھ ناانصافی نامنظورکے نعرے بھی لگائے۔