کورونا سے متاثرہ افراد دس روز بعد بھی لوگوں میں وائرس منتقل کر سکتے ہیں، تحقیق

January 16, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد دس دن بعد بھی دیگر افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایکسٹر کے ماہرین کے مطابق 176افراد پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 13؍ فیصد لوگ ایسے ہیں جو دس روز گزرنے کے بعد بھی جراثیم کو انتہائی حد تک پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ شواہد ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب برطانیہ سمیت کئی ممالک کورونا پازیٹیو والے افراد کیلئے آئسولیشن کا وقت کم کر رہے ہیں اور اسے پانچ دن تک محدود کر رہے ہیں تا کہ دفاتر، کاروباری مراکز اور دیگر مقامات پر عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔