جیو پر آج دیکھیں، صوبائی وزیر پنجاب محمود الرشید ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ خیبر پختونخوا کے منتخب نمائندوں کیساتھ ”جرگہ“ جوگی قبیلے کی زندگی پر دستاویزی فلم

January 16, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات اور پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ 2022ء کے آخر تک 50لاکھ نہ سہی 50ہزار گھر تو بنا دیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت کرائیں گے۔ دیگر دلچسپ سوال و جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭خیبر پختونخوا کے منتخب نمائندے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ کے مہمان ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے برج کیسے اُلٹ گئے۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭ جوگی قبیلے کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم شام ساڑھے 5 بجے نشر کی جائے گی۔