کراچی: کورونا کے باعث 1 اور ڈاکٹر جاں بحق

January 16, 2022

کراچی میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر پروٖفیسر صلاح الدین شیخ نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

پی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر صلاح الدین نجی اسپتال میں ماہرِ امراض اطفلال تھے۔