پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا

January 16, 2022

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا، تنزانیہ کی بندرگاہ ’دارالسلام‘ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔