کہروڑ پکا میں ماں کو گھر سے نکالنے والا بیٹا گرفتار

January 16, 2022

فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں ماں کو گھر سے نکالنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے بیٹے نے مکان پر قبضہ کیا، دھکے دے کر گھر سے نکالا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ والدین تحفظ بل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔