اولڈ سٹی ایریا کے مکان سے ملنے والے مدفون اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ درج

January 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا بھیم پورہ کے مکان سے بڑی تعداد میں مدفون اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ نپئیر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں مختلف اوقات میں پگڑی پر رہنے والے 3 مالکان کو نامزد کیا گیا ہے،ایس ایچ او محمد ریاض مدعی ہیں،ایف آئی آر کے مطابق برآمد اسلحے میں 66 ریوالور، اسٹین گن کی 183 بیرلز، اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 16 بیرلز کے علاوہ دیگر اسلحہ شامل ہے، پولیس حکام کے مطابق مذکورہ مکان سلیم نامی شخص نے پگڑی پر لے رکھا تھا بعد میں اسے محمد شفیق کو فروخت کردیا ،ایف آئی آر میں سلیم میمن، محمد شفیق اور محمد فاروق نامزد ملزمان ہیں۔