استعماری قوتوں نے سازش کے تحت خطے کے حالات خراب کئے، علامہ ناصر عباس

January 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کراچی ڈویژن، ملیر کی جانب سے شہداء و محافظان ولایت کانفرنس مرکزی امام جعفر طیار میں منعقد ہوئی جس سے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے وہ ناموس خواہ کنبہ کی ہو یا قوم کی ، ملت کی ہویا مقدسات کی، انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہدا ءکی شہادتوں نے انسانیت کو زندہ کردیا، پاکستان میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، ریسرچ اسکالرز،ماہر قانون ،تاجر علماءو خطباء کو قتل کیا گیا جو ملکی نقصان ہے، استعماری قوتوں نے ایک منظم سازش کے تحت ایشاءریجن کے حالات خراب کئے ، انہوں نے کہا شہد قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ، ان کی اور رفقاءکی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں، شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے،اس موقع پر معروف خطیب نوید عاشق بی اے علامہ نثار قلندری،علامہ باقر عباس زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔