گلشن حدید، میمن گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن، فروری سے کچرا اٹھانے کے کام کی ہدایت

January 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیراحمد چنہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےنجی کمپنی کو ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں گلشن حدید، میمن گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن میں فروری سے کچرا اٹھانے کے کا م کا آغاز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے تمام ریسورسس مشینری، گاڑیاں اور عملہ مکمل اور جلد از جلد کام شروع کرے، دریں اثناء اجلاس میں ضلع ملیر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی اجلاس میں کمپنی کو این جی او ٹیئرفنڈ کے ساتھ کوآرڈینیشن تیز ،رواں ماہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کچرے کو کمپوز کرکے کھاد بنانے کے کام کا آغاز، معاہدے کے مطابق گھروں سے کچرا اٹھانے اور کچرا کنڈیوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔