پولیس سے مبینہ مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

January 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم عاصم عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا ،ساتھی فرار ہو گیا،ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے تین اسمارٹ فونز اور کیش برآمد کیا گیا ہے، شاہ لطیف پولیس نے صالح محمد گوٹھ سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے انتہائی مطلوب دو کارندوں سگے بھائی سرفراز عرف فراز اور صدام حسین کو گرفتار کرکے ایک رپیٹر 10کلو سے زائد چرس اور موبائل فونز برآمد کرلیا۔