سرجانی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک مقتول ڈکیت تھا، پولیس

January 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ فیصل ہلاک ہو گیا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او کے مطابق مقتول اپنے سسرال کے قریب واقع بیکری کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے ایک گولی مار کر قتل کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا،انہوں نے بتایا کہ 2018 میں اسکی شادی ہوئی تھی تاہم 2019 میں اسے گھر والوں نے گھر سے نکال دیا تھا۔