جے پی ایم سی میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایف سی پی ایس2 ٹریننگ کیلئے 100نشستوں کا اضافہ

January 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی کاوشوں سے سندھ حکومت نےایف سی پی ایس-2ٹریننگ کی مختص80 نشستوں میں مزید100 نشستوں کا اضافہ کرنے کی اجازت دیدی، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پروفیسر شاہد رسول نےحکومت سے ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ کی نشستیں بڑھانے کی اجازت طلب کی تھی۔حکومت کی جانب سے اجازت ملنے پر پروفیسر شاہد رسول نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچو ہواور سیکرٹری صحت ذوالفقار علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ ایف سی پی ایس -2ٹریننگ کی مختص نشستوں میں اضافے سے اسپتال کےوارڈز میں تربیت یافتہ پوسٹ گریجویٹس کی موجودگی سےعوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی۔