عمران خان وائرس سے بھی زیادہ خطرناک، حمداللّٰہ

January 17, 2022

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پی ڈی ایم کے حافظ حمداللّٰہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہ عمران خان اومی کرون ،اور کوروناوائرس سے زیادہ جان لیواثابت ہورہاہے لہٰذا اس وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکرساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔ اتوار کو ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔