کراچی دھرنا، لڑائی کچھ اور ہونے کی بات درست نہیں، لیاقت بلوچ

January 17, 2022

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کےنائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں دھرنے کے شرکاء اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے مابین کوئی بریک تھرو نہیں ہوا،معاملہ مشرف دور کے اختیارات کا نہیں بلکہ کراچی اور سندھ کو با اختیار بلدیاتی نظام دینے کا ہے، قمر زمان کائرہ کی یہ بات درست نہیں کہ لڑائی کچھ اور ہے۔پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اختیارات بلڈوز کئے ہیں۔ ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میگا سٹی ہے وہاں پر بلدیاتی اختیارات بھی میگا ہونے چاہئیں ،صرف کراچی ہی نہیں پورے سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔