ٹنڈو محمد خان: بڑی عمر کے شخص کی 12سالہ بچی سے شادی کی کوشش

January 17, 2022

ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار )تحصیل ٹنڈوغلام حیدر تھانے کی میں کم عمر 12سالہ بچی کی بڑی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارکر دلہا اور متاثرہ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گاوں میر محمد لاشاری میں 12سالہ بچی امام زادی کی40سالہ بڈھو لاشاری سے شادی کی تقریب جاری تھی پولیس نے چھاپہ مارکر شادی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دلہا اور لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دلہا پہلے سے شادی شدہ تھا نکاح خواں سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔