شہباز گل کی خواتین کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش

January 17, 2022

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی فیصل آباد میں خواتین کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں درجنوں اسلحہ بردار تقریب میں شریک رہے ، خواتین اساتذہ کے اطراف بھی جدید اسلحہ کی نمائش جاری رہی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل میراں والا بنگلہ میں خواتین کالج کے افتتاح کیلئے پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس اور ریڈ کارپٹ بچھا کر استقبال کیا گیا۔