لاچی، گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

January 17, 2022

لاچی( نما ئندہ جنگ ) انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ کر لاچی پولیس نے دو بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج کر لیاگیا۔ اسلحے میں3کلاشنکوف، ایک ایم 16گن،19پستول،1000کارتوس اور 44چار جرز شامل ہیں، ڈی ایس پی لاچی سرکل ناظر حسین نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ایس ایچ او طارق محمو نے نفر ی کے ہمر اہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ شروع کر رکھی تھی کہ اسی اثناء میں ایک مشکوک کار کو تلاشی کی غرض سے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا ئے گئے خود کار ہتھیاروں کی بھاری کھیپ برآمد کرکے دو بین الصوبائی اسلحہ سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔