پیپلزپارٹی کا کسانوں سے اظہاریک جہتی کیلئےاحتجاجی مظاہروں کا اعلان

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے کسانوں سے اظہاریک جہتی کے لئے 24 جنوری کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے ، 24 جنوری کو ملک بھر کے ڈویژنل صد ر مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،اس حوالے سے ملتان ،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی مظاہرے ہوں گے ،جن میں پیپلزپارٹی کے کارکن ،کسانوں کےہمراہ احتجاجی ریلیاں نکالیں گے ، جنوبی پنجاب میں موثر احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کے لئے جنوبی پنجاب کے عہدے دار پوری طرح متحرک ہوگئے ہیں۔