نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

January 23, 2022

غازی غلام رسول طاہر

کیا حُسن تِرا، سبحان اللہ

ہے سب سے جُدا، سبحان اللہ

دیکھا جو فلک پر حوروں نے

تو سب نے کہا، سبحان اللہ

پتّھر جو لگے ہیں طائف میں

تھی لب پہ دُعا، سبحان اللہ

تعریف تِری ہر پارے میں

کرتا ہے خدا، سبحان اللہ

خالق نے کہا جب صلِّ علیٰ

پھر سب نے کہا، سبحان اللہ

ہر ایک ادا سے تو اُن کی

آئی ہے ندا، سبحان اللہ

طاہرؔ کی زباں پر جاری ہے

بس صلِّ علیٰ، سبحان اللہ