جماعت نہم سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2021 جماعت نہم سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان کر دیا ، امتحانی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلباء وطالبات 18جنوری سے 18فروری اسکروٹنی فارم متعلقہ بینکوں اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل اور ایڈمٹ کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لگا کر جمع کروا سکتے ہیں۔