مبینہ پولیس مقابلوں میں کانسٹیبل اور 3 ملزمان زخمی، اسلحہ برآمد

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل حمزہ اور دو ڈاکو 25 سالہ نادر اور 25 سالہ سلمان زخمی ہو گئے،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اللہ بخش گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ساحل ولد بہلوال کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث دو افغان باشندوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔