ججز سوسائٹی کی اراضی کو مکمل واگزار کرانے کی ہدایت

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن نے گلشن اقبال بلاک 17 اسکیم 24 میں موجو د ججز سوسائٹی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر محمد اورنگزیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ عابد زیدی کو ہدایت کی کہ متعلقہ اراضی کی ڈیمارکیشن اور اراضی کو مکمل واگزار کراکے جنرل سیکریٹری ججز سوسائٹی کے حوالے کی جائے، انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کررہا ہے اس ضمن میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔