۱قراء یونیورسٹی، ڈاکٹر اسماعیل سعد کا انتقال

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ماہر تعلیم اور اقراء یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن اینڈ لرننگ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اسماعیل سعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو بعد نمازظہر مسجد ابوبکر ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں اقراء یونیورسٹی کے اساتذہ عملے سمیت تعلیمی حلقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ڈاکٹر اسماعیل سعد کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔