ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف ایکسپریس وے پر تاجروں کا احتجاج

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی کے علاقے ایکسپریس وے فرنیچر مارکیٹ کے قریب تاجروں کی بڑی تعدادنے ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے کے باعث ایک سٹرک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کو متبادل روٹس پر بھیجا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی تاجروں کی جاب سے ایف بی آر کے خلاف اسی مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔