مدفون اسلحہ برآمدگی کیس، تین ملزمان گرفتار، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

January 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا بھیم پورا میں قدیم عمارت کے گودام سے مدفون اسلحہ کی برآمدگی کے کیس میں پولیس نے تین افراد سلیم، فیضان اور شفیق کو گرفتار کر لیا ، دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اولڈ سٹی ایریا بھیم پورا میں قدیم عمارت کے گودام سے مدفون اسلحہ کی برآمدگیکیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔