گارڈن، نجی اسپتال میں آ گ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گارڈن ایریا میں واقع نجی اسپتال میں اچانک لگ بھڑک اٹھی جسکی اطلاع پر پولیس،رینجرز ،ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں،ریکسیو رضاکاروں نے وہاں سے اسپتال کے ملازم 50 سالہ نوید کی جھلسی ہوئی لاش اور ایک جھلسے شدید زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا،پولیس کے مطابق اسپتال کے باہر رکھے جنریٹر کے اوپر شیڈ لگانے کے لئیے ویلڈنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران شعلے گرے اور آگ لگ گئی، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو اسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، ناگن چورنگی کے قریب واقع پٹرول پمپ میں ری فیولنگ کے دوران ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے باعث بھگڈر مچ گئی ،واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اورآگ پر قابو پالیا گیا ، آگ لگنے کی وجہ ٹینکر کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔