سید تنویر حسین شاہ انتقال کر گئے، کمیونٹی رہنماؤں کی تعزیت

January 18, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) چک عبدالخالق جہلم کی ممتاز شخصیت سید تنویر حسین شاہ انتقال کر گئے، لوٹن میں مقیم مرحوم کے بھائی سید تاثیر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سید اعجاز گیلانی، سید رضی حسن گیلانی، سید ذکی حسن گیلانی، بیرسٹر سید توقیر حسین شاہ، سید زاہد حسین شاہ، سید عابد حسین شاہ، سید عمران شاہ اور متعدد دیگر شامل ہیں۔