13دیہی سڑکوں پر مختلف محکموں کے اعتراضات مسترد ،تعمیر کی منظوری

January 18, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 13دیہی سڑکوں پر مختلف محکموں کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تعمیر کی منظوری دیدی ۔ ان سڑکوں میں تحصیل گوجر خان میں داخلی خرد سے بندوٹ تک 8کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر و مرمت، 2.5و میٹرلمبائی کہوٹہ بائی پاس روڈ،9.40 کلو میٹر لمبائی کی تحصیل کہوٹہ میں جنجور تا بھورا حیال روڈ، ہائی وے سر کلر ون سے ڈھوک چھج میں 22 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت، بسکٹ فیکٹری سے شاہ کیف پل تک چکری روڈ کی چوڑائی، کلمہ چوک سے د ھمیال موڑ تک سڑ ک کی مرمت، ٹرانسفارمر چوک سے ساہی چوک تک روڈ کی مرمت و تعمیر، وارڈ نمبر ایک سے دس تک سٹر ک کی تعمیر و مر مت،نالہ ڈھیری چوک تا الف شاہ قبر ستان اور قاضی روڈ وارڈ نمبر آٹھ تا چکلالہ کینٹ روڈشامل ہیں۔ کمشنرسید گلزار حسین شاہ نے تر قیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ جاری شدہ تر قیاتی کاموں میں معیار پر خصوصی تو جہ دی جائے۔