ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پانچ افسروں کو رینک لگائے گئے

January 18, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اے ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پانچ سی ایس پی والے افسران کو رینک لگا دئیے گئے ۔ آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے ترقی پانے والے افسران کو ایس پیز کے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے افسران میں ایس پی فریال فرید، ایس پی عائشہ گل، ایس پی آمنہ بیگ، ایس پی حیدر علی اور ایس پی سعود خان شامل ہیں۔