جہانگیر روڈو سرسید چوک کے ٹیوب ویل پرانے ہونے کے بعد ناکارہ

January 18, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چکلالہ کینٹ بورڈ میں سردیوں میں بھی پانی کی کمی لوگوں کیلئے درد سر بن گئی۔ جہانگیر روڈ اور سرسید چوک میں ٹیوب ویل پرانے اور بوسیدہ حال ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق کنٹونمنٹ حکام کا موقف ہے کہ گیارہ نمبر ٹیوب ویل کا پانی زیر زمین نیچے چلا گیا ہے۔ اس حوالے سے شعبہ انجینئرنگ نے نئے ٹیوب ویل کی سفارش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایم این اے یا ایم پی اے فنڈز ریلیز کردیں تو ایک ہفتہ میں نیا ٹیوب ویل لگ سکتا ہے‘ اس حوالے سے ہمارے پاس جگہ بھی موجود ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلہ حل کیا جائے ۔