انتظامیہ کاایم ڈی اے چوک ودیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرنے میونسپل کارپوریشن کو شہر سے تجاوزات کے خاتمے کا الٹی میٹم دے دیا ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے رات گئے ایم ڈی اے چوک، کچہری روڈ اور پل براراں پر گرینڈ آپریشن کیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں کیے گئے آپریشن میں بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لیکر کھوکھے اور تھڑے مسمار کردیے گئے،آپریشن میں میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر راستے کشادہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے،کسی جگہ پر تجاوزات مافیا کو قبضہ کرنے نہیں دینگے،تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے، خواجہ عمیر محمود نے مزید کہا کہ گنجان روڈز اور مارکیٹس میں اچانک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔