وفاقی وزیر فخر امام سے فنکشنل لیگ کے رہنما اشرف قریشی کی ملاقات

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سید فخر امام شاہ سےملاقات کی ،اس دوران کھاد کی قلت ،کاشتکاروں کے مسائل سمیت سیاسی علاقائی امور پر بات چیت ہوئی ، سید فخر امام شاہ نے کہا پاکستان میں مصنوعی بحران پیدا کرکے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کو مزید ریلیف دیا جائے گا ۔ ملک میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ۔ایک مخصوص لابی اپنے مفادات کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ۔