کرپشن کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن ملتان نے جعلی کوٹیشن ورک کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی عبوری ضمانت خارج کردی جس پر اینٹی کرپشن حکام نے انہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ یونس کھوسہ پر جعلی کوٹیشن ورک بنا کر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکلوانے کا الزام ہے۔ مقدمہ میں سابق میئر ملتان نوید الحق آرائیں بھی نامزد ہیں ۔نوید الحق آرائیں اینٹی کرپشن عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔اینٹی کرپشن ملتان میں درج مقدمہ میں 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں ۔مقدمہ میں 15 افراد نامزد ہیں۔