لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چارافرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق ضلع کچہری میں پیشی پرآنے والے افراد کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی وجہ سے مبشر، مزمل اور تنویر زخمی ہوگئے جبکہ تھانہ قادرپورراں کے علاقے خانیوال روڈ ڈی ایچ اے کے سامنے دو فریقین مجاہد اور رمضان، اللہ بخش کاریت اٹھانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران مجاہدنے پسٹل سے فائر کیا جوڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈ ناصر کے لگا جو زخمی ہوکر نیچے گر گیا اور دونوں پارٹی فرار ہوگئے، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔