دولت گیٹ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران چاقوکے وار سے شہری زخمی

January 18, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے شہری زخمی۔تفصیل کے مطابق حسین آگائی بازار میں شان اور اشرف نے لنڈے کی دکان بنارکھی ہے جن کی دکان پرایک گاہک آیا،گاہک کواپنی دکان میں لیجانے کی وجہ سے دونوں میں گالم گلوچ ہوگئی جوبعدمیں جھگڑے میں بدل گئی۔ جھگڑے کے دوران شان نے طیش میں آکرچھریوں کے وارکرکے اشرف کوشدیدزخمی کردیااورموقع سے فرارہوگیا۔واقعے کی اطلاع پرپولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر ریسکیو1122کی مددسے اشرف کونشترہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔