خواتین یونیورسٹی میں پاک ترک معارف سکول کے زیر اہتمام پھولوں کی نمائش

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں پاک ترک معارف سکول کے زیر اہتمام پھولوں کی نمائش کی گئی ،تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پھولوں کے پودے زیادہ سے زیادہ لگا کر ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ موسم بہار کے پھول ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ انسانی نفسیات پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پاک ترک سکول کے ڈائریکٹر اور پرنسپل بھی موجود تھے ۔