ڈپٹی کمشنر کا احساس دستر خوان کا دورہ، شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اچانک احساس دستر خوان کا دورہ کیا،انہوں نے شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا اور معیار چیک کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی خدمت نہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم احساس دستر خوان سے روزانہ 500 سے زائد مستحق مرد و خواتین کو روزانہ بلامعاوضہ کھانے کی فراہمی جاری ہے ۔