دربار شاہ شمس میں مخدوم سید طارق عباس شمسی کی پہلی برسی منائی گئی

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی کی پہلی برسی دربار حضرت شاہ شمس میں منائی گئی ۔اس موقع پر مجلس عزا ء سے علامہ اسد جوہری نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم سید طارق عباس شمسی کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ عزاداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر، مشیر وزیراعلیٰ حاجی جاوید اختر انصاری، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔