موٹروے پولیس ملتان نے شہری کو 3 لاکھ کی گمشدہ رقم واپس کردی

January 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )موٹروے پولیس ملتان نے شہری کو 3 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم واپس کر کے فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی ۔مسافر نے سیکٹر -Iبیٹ 26 کے پیٹرولنگ آفیسر محمد اعجاز اور محمد رفیع کو شجاع آباد انٹرچینج کے قریب پرس کی گمشدگی کے بارے میں بتایا جس پر پٹرولنگ افسران نے پریشان مسافر کو لے کر بیٹ ایریا کو چیک کیا تو موٹروے کے کنارے ایک شاپر نما بیگ جس میں تین لاکھ بیس ہزار روپے موجود تھے۔ مسافر نے بروقت کارروائی اور گم شدہ رقم کے ملنے پرموٹروے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا ۔