خدارا الیکشن ہونے دیں تاکہ منتخب نمائندے آئیں، ترجمان سندھ حکومت

January 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام 2013 کے مقابلے میں مزید بہتر ہے، سندھ میں ایک متوازن قانون رائج کیا گیا ہے، منتخب اسمبلی نے اس قانون کو پاس کیا ہے ،حافظ نعیم کا احترام کرتا ہوں وہ کہتے ہیں کراچی میں جماعت کا کم بیک ہو رہا ہے، یہ ساری کوششیں ان جماعتوں کی کراچی میں کم بیک کی ہے جبکہ کم بیک والوں کو کراچی والوں نے ہی بیک پر بھیجا تھا، یہی ان سب کی پریشانی ہے، بار بار کہتے ہیں بلدیاتی نظام کو واپس لیں ،اگر یہ نظام واپس لیں تو الیکشن ہوپائیں گے،پانی، سیوریج، سینی ٹیشن کے اختیارات دئیے ہیں ، خدارا الیکشن ہونے دیں تاکہ منتخب نمائندے آئیں اور عوام کی خدمت کریں، یہ بات انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج اور دھرنے کے متعلق سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا منی بجٹ معمول کی بات ہے لیکن بجلی کے نرخ میں پونے چار روپے اضافہ ہوگیا اور پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔